جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

حکومت اور پی ٹی آئی والے دونوں چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نے 190ملین پاؤنڈ میں سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی والے دونوں چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے 190ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدنصیبی ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس دہراہے پر کھڑے ہوگئے ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے 2018 سے پہلے ایسے کوئی کام نہیں کئے تھے۔

سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ کل بھی کہا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزائیں ہوں گی۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ شہزاداکبر کو بھی برطانیہ کابینہ کی منظوری کے بغیر بھیجا گیا، این سی اے نے کہا تھا کہ یہ پیسہ پاکستان کا ہے ، اس معاملےمیں مذہبی کارڈ کھیلنے کی شرمناک کوشش کی گئی ، بند لفافہ جب لایا گیا تو وہ اسوقت بھی ایجنڈے کاحصہ نہیں تھا۔

مزید پڑھیں : 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ، بانی پی ٹی آئی کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا

عدالتی فیصلے کے حوالے سے سینیٹر واوڈا نے کہا کہ جو کہہ رہے ہیں غلط ہو رہا ہے ان میں سے جو وزیر تھے وہ بھی کہہ رہے ہیں غلط ہوا تھا، یہ بد نصیبی ہے کہ ہم ملزم کو پکڑ نہیں سکتے کیونکہ وہ وزیراعلیٰ ہے ، کل پروپیگنڈا کیا گیا کہ ہماری آرمی چیف سے مثبت اور ون آن ون ملاقات ہوئی جو جھوٹ تھا، پروپیگنڈے ،جھوٹ اور فریب میں یہ لوگ بہت تیز ہیں۔

سانحہ 9 مئی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کویہ کہتے تھے کہ ہم نے نہیں کیا ہمیں پھنسایاگیا ہے ، علی امین گنڈاپور نے پھر خود کہا ہمارے لوگ موجود تھے سزا دے دیں۔

حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے انھوں نے پیش گوئی کی آج سے مذاکرات رک جائیں گے یہ ڈرامہ اور مذاق ہے اور 20 جنوری کو ٹرمپ کارڈ نہیں آئے گا یہ لیٹ جائیں گے۔

سینیٹر نے مزید کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی والے دونوں چاہتے ہیں عمران خان جیل کےاندر رہیں، اعلیٰ عدلیہ میں بھی جاکر یہ فیصلہ ختم نہیں ہوگا، بانی کو اندر رکھنےوالے آدھے لوگ وہی ہیں جو ان کیخلاف بیان دے کر آئے ہیں ، 20جنوری سے امید لگانے پر انھیں مایوسی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں