ہفتہ, نومبر 30, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی پر نہیں بلکہ ان کی بیوی پر کرپشن کے الزام لگے ، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر کرپشن نہیں بلکہ ان کی بیوی پر کرپشن کےالزام لگے ، بانی پی ٹی آئی کی لاش یا اسے قید میں رکھ کر دوسروں کو سیاست کرنے کو ہمیں روکنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں بانی ہی سب کچھ ہیں یہ حقیقت ہے، پارٹی میں کسی کوبےغیرت کہنےکا بیوی سمیت کسی کوحق نہیں، آج جو ہم باتیں کررہےہیں وہ بانی کی ہی سکھائی ہوئی ہیں۔

سینیٹر واوڈا نے بتایا کہ اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی بانی کے پاس بیوی کی کرپشن لےکرگئے، بانی پی ٹی آئی پر کرپشن نہیں بلکہ ان کی بیوی پر کرپشن کے الزام لگے، کرپشن کے فائدے گدھ ، گوگی گینگ اور ان کے بچوں نے حاصل کیےتھے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اگربانی نےکہا ڈی چوک آنا ہے تو بیوی اور گنڈاپور کیوں بھاگے، بشریٰ بی بی نے اپنی بہن کے ذریعے حبس بے جا رکھنے کی کہانی بنائی، کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کو زبردستی گاڑی میں بٹھا گیا تھا لیکن فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج کےبعد کہانی بنائی گئی کہ گاڑی پر کیمیکل پھینک دیا گیا تھا۔

سینئر سیاستدان نے مزید کہا کہ اس وقت بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرہ ہے اور یہ سیاست کررہےہیں، بانی پی ٹی آئی ہمیں کچھ بھی بولیں برا نہیں مانیں گے لیکن ان کی جان بچائیں گے۔

گورنرراج کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے کے پی میں گورنرراج کی باز گشت نظر نہیں آرہی، کےپی میں گورنر راج لگا دیں گے تو پی ٹی آئی سیاسی شہید بن جائے گی، مجھے خیبرپختونخوا میں گورنرراج لگتے نظر نہیں آرہا۔

پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق سینیٹر واوڈا نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کی مارکیٹنگ ٹیم ہے ان کوسہولت دیتی آئی ہے، پاکستان تحریک انصاف پرپابندی لگتی نظر آرہی ہے، ایم کیوایم لندن پربھی ماردھاڑ،قتل و غارت کی وجہ سے پابندی لگی ، پی ٹی آئی پر ایم کیوایم لندن کی طرح پابندی لگتی نظر آرہی ہےْ

انھوں نے مزید کہا کہ فوادچوہدری اور میرے جیسے لوگ پارٹی میں ہوتے تو صورتحال مختلف ہوتی، ہمارے ہوتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ہوا ہم نے سہولت دی ، حکومت کو کنٹینر نہیں لگانے چاہیےتھے، احتجاج کے لیے ایک جگہ دے دینی چاہیے تھی، حکومت پی ٹی آئی احتجاج سے درست طریقے سے نمٹ نہیں سکی۔

سینئر سیاستدان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی بشریٰ بی بی سےمتعلق بول رہی ہیں وہ تو غلط نہیں ہوسکتیں، بانی پی ٹی آئی کی لاش یا اسے قید میں رکھ کر دوسروں کو سیاست کرنے کو ہمیں روکنا ہوگا، کوئی بانی کی لاش یا اسےقید پر کوئی وزیراعلیٰ بنے اور بیوی لیڈر بنے گی وہ نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں