پیر, اپریل 7, 2025
اشتہار

پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش نہ پہلے برداشت کی تھی نہ اب کی جائے، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش نہ پہلے برداشت کی تھی نہ اب کی جائے گی، ایسےعناصر کے خلاف جلد ڈنڈا اور گرفتاریاں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش نہ پہلےبرداشت کی تھی نہ اب کی جائے، بیرونی طاقتوں کےہاتھوں کھیلنےوالےعناصرملک دشمنی کررہے ہیں، ایسے عناصر کے خلاف جلد ڈنڈ ااور گرفتاریاں ہوں گی۔

سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ میں ملک سےباہرہوں،پاکستان کیلئےمئی میں مثبت خبریں آئیں گی، مثبت خبریں سیاسی جمہوری لاشوں سے نہیں لیکن ہمیشہ کی طرح دیگرسے۔

یاد رہے سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہا تھا 25 سے 45 دن کے اندر پاکستان کیلئے مثبت خبریں ہوں گی، 50 سال میں جو نہیں ہوا وہ 50 سال کیلئے ہونے جا رہا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ دنیا پاکستانی فوج کیساتھ کمفرٹ ہے، جمہوری جنازوں کیساتھ نہیں، دہشت گردی پوری دنیا کا مسئلہ ہے، ہر ملک اپنے طور پر کام کرتا ہے۔

انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے اور قلع قمع کرنے کیلئے کام کر رہا ہے، دہشت گرد کو پکڑنے کا پورا کریڈٹ آرمی چیف کو دیتا ہوں، امریکا نے بھی پاکستانی فوج کی ہی تعریف کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں