اشتہار

کرپشن کے کھیل میں سب سے زیادہ فائدہ لینے والے کا نام فیض حمید ہے، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ کرپشن کے اس کھیل میں سب سے زیادہ فائدہ لینے والے کا نام فیض حمید ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے 190 ملین پاؤنڈ کی ٹرانزیکشن کیس میں نیب نے طلب کیاتھا، جب یہ معاملہ چل رہاتھا اس وقت میں وفاقی وزیرتھا، نیب کی جانب سے کافی تفصیل سے سوال جواب ہوئے ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میں اپنی بات پرقائم ہوں امید ہے قانون اپنا راستہ لے گا، شہزاد اکبر، خان صاحب، زلفی بخاری سمیت دیگر نام لئے جارہے ہیں لیکن کرپشن کھیل میں سب سے زیادہ فائدہ لینے والے کا نام فیض حمید ہے۔

- Advertisement -

سابق رہنما نے کہا کہ تنخواہ دار بندے کے پاس 10 کروڑ کی چیز آجائے تو باقی پیچھے کیا بچ جاتاہے، یہ تو چھوٹا سا کیس ہے ابھی تو بڑے بڑے جرائم سامنے آئیں گے، میرے اندر بڑے بڑے راز موجود ہیں ابھی تو وہ بتا بھی نہیں رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی باقیات آج بھی سینیٹ میں موجود ہے، سینیٹ کےسینیٹرز جو کرتے رہے وہ بھی بتادوں گا، پاکستان اس نہج پرپہنچ گیا کہ اس کی بقا کو پہلے رکھ کرملک کی بات کریں۔

فیصل واوڈا نے بتایا کہ اس کرپشن کاماسٹرمائنڈفیض حمیدہے، میں ابھی فیض حمید کےصرف پاکستانی اثاثوں کی بات کررہاہوں، کچھ اور لوگ گھناؤنے جرائم میں ملوث ہیں ، ان کی کرپشن داستان کی پہلی سیڑھی قوم کے سامنے رکھ دی ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے جو سکھایا تھا میں نے آج وہ پوراکردیا، خان صاحب آپ مجھےفلسفہ سناکربھول گئےمیں وہیں کھڑاہوں، آپ نئے والے خان صاحب ہیں میں پرانےوالےخان صاحب کےفلسفے پر چل رہاہوں۔

انھوں نے بتایا کہ جب میں پارٹی سےنکالاگیا توخان صاحب آسمانوں پرتھے، میں نےجوجوکہاتھاوہ سب کچھ8ماہ میں ہوگیا، میں نے کہا تھا کہ یہ نیب کا کیس بنے گا، فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے بھی میرا ساتھ دیاتھا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ میں کسی کے باپ کا کھاتا ہوں ناپہلے کھایا نا اب کھاتا ہوں، مجھےکسی نےنہیں کہااورنہ کوئی کہہ سکتاہے،سب جانتے ہیں ، ہمیں بریف نہیں کیا گیا سیلڈ لفافہ دکھا کر معاملہ ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل کرائم ایجنسی کاپیسہ حکومت پاکستان کےاکاؤنٹ میں آناتھا، یہ 460 بلین سے اوپر کا پیسہ تھا، پہلے بھی کابینہ میٹنگ میں کہاتھا شہزاد اکبر سلطانی گواہ بن کر بھاگ جائے گا، ہمیں زبانی بتایا گیا تو کہا کیا ایسا ہوتا ہے بند لفافہ دکھا کر فیصلہ لیا جائے، اس سے بہتر خودہی فیصلہ کرلیتے۔

سابق رہنما نے کہا کہ عقل مند آدمی وہ ہوتا ہے جو ٹائم سے پہلے باتیں بتادے، اگرآپ اتنے مخلص تھے تو پہلے بتاتے، میں نے تو پابندی کا پہلے بھی بتایا تھا، خان صاحب کو بتایا تھا کچھ سانپ آگے آنا چاہتے ہیں، میں پرانے پاکستان اور پرانے خان صاحب کے فلسفے کیساتھ چل رہاہوں۔

عمران خان کے حوالے سے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اللہ کی مہربانی سے کوئی آنچ نہیں آسکتی ، اللہ کی طرف سے جب باری آگئی تو آگئی، صدر صاحب نے جو کام کیا وہ کوئی دشمن بھی نہیں کرسکتا، اس میں بہت بڑارول ایوان صدر اور عارف علوی کا ہے۔

تحریک انصاف پر پابندی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پابندی تونہیں لگنی چاہئے مگر جو کام کرا دیے گئے وہ پابندی کیلئے کافی ہیں، پابندی سے زیادہ کام کردیےگئے ہیں۔

سابق وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان دلیرآدمی تھے لیکن عمران خان آج وہ آدمی نہیں جو پہلے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں