کراچی : تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سر آپ کے حکم اور خواہش پر پنجاب، کے پی حکومت ٹوٹتی نظر نہیں آرہی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر اپنے پیغام میں کہا کہ سر آپکے حکم اور خواہش پرپنجاب،کےپی حکومت ٹوٹتی نظرنہیں آرہی،نظام چلتا رہےگا، سر بند گلی سے نکلیں ٹیبل پر بیٹھیں اورسسٹم میں رہتے ہوئے نظام بدلیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ منفی سیاست جو آپکے ارد گرد سانپ کر رہے ہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں، یہ سانپ پہلے ہی لے ڈوبے ہیں۔
سر آپ کے حکم اور خواہش کے مطابق نہ تو پنجاب حکومت ٹوٹتی نظر آ رہی ہے نہ کے پی حکومت, نظام ایسے ہی چلتا رہیگا، سر بند گلی سے نکلیں ٹیبل پر بیٹھیں اورسسٹم میں رہتے ہوئے اس نظام کو بدلیں۔منفی سیاست جو آپ کے ارد گرد سانپ کر رہے ہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں- یہ سانپ پہلے ہی لے ڈوبیں ہیں-
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) December 2, 2022
خیال رہے عمران خان آئندہ ہفتے اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اہم اعلان کریں گے، آج چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہورہا ہے، جس میں ارکان اسمبلی سے رائے لی جائے گی۔
اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کی گئی تھی۔