اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

نکاح کیس کے فیصلے کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں ہوگی، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ نکاح کیس شرمناک کیس تھا لیکن اس کے باوجود بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں نکاح کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نکاح کیس بہت سے شرمناک اور گھٹیا کیس تھا ، خواتین کی ذاتی زندگی پر سوالات اٹھائےگئے۔

- Advertisement -

سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ فیصلے سیاسی زیادہ ہو رہے ہیں، فیصلے کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں ہوگی، بانی پی ٹی آئی کوباہرنکلتےہوئےنہیں دیکھ رہا، مراحل اور کیسزبہت زیادہ ہیں اس لیے رہائی ممکن نہیں، مزید بہت سے مراحل ہیں جن کو طے کرناباقی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایک طرف دھڑا ڈھڑ رعایت دیں دوسری طرف 40سال پرانے کیسز کےفیصلے نہیں ہورہے ، قوم دیکھ رہی ہیں، آئین و قانون سے باہر جاکر رعایت دی جارہی ہے۔

سینیٹر کا کہنا تھا کہ جلد اور دھڑا دھڑ فیصلے ہورہے ہیں،زور بازو والا کام شروع ہوگیا، 15گھنٹے سیاست میں بہت ہوتے ہیں،15 دن میں بہت کچھ دیکھنے کو ملے گا، دوتہائی اکثریت واپس آتے دیکھ رہا ہوں۔

موجودہ صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آئین و قانونی بحران کھڑا ہوگیا سب میدان میں آگئےہیں، قوم کے لیے آگے چیزیں نہیں دیکھ رہا ہوں، حکومت نظرثانی اپیل میں جائے نہ جائے مشکلات بڑھ رہی ہیں۔

انھوں نے پی ٹی آئی کے ٹکڑے ہونے کے حوالے سے کہا کہ جتنا بتایاپی ٹی آئی کےاس سے بھی زیادہ ٹکڑے بنتے دیکھ رہا ہوں،اکھاڑے میں بولی لگے گی،ضمیربکیں گے، میدان میں زبردست قسم کی لڑائی ہوگی جو نہ ہوتی توبہترہوتا۔

پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ سے متعلق فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لیڈرقوم کو بیوقوف بنارہےہیں، پی ٹی آئی لیڈرچاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی اندر رہے۔

بشریٰ بی بی کی رہائی سے متعلق سوال پر انکا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی رہاہوگئی تو پی ٹی آئی کےجوٹکڑےہونےہیں وہ جلدی ہوجائیں گے کیونکہ پی ٹی آئی میں مختلف لابیاں کام کررہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں