سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے دنیا بھر میں بھارتی فضائیہ کو شرمندہ کردیا۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ آج پاکستان، پاک فوج، آرمی چیف اور ہماری عوام کی فتح ہوئی ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی فضائی طاقت کی فتح ہوئی، سفارتی سطح پر بھی کامیابی ہوئی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ کہا تھا کہ قابل آرمی چیف ہیں جس کا ثبوت آج سامنے آچکا ہے، فضائی سطح پر ہماری کامیابی ایسی ہے کہ دنیا تعریف کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو کئی ہفتے میں حاصل نہیں کرسکتے تھے اب ہم نے گھنٹوں میں حاصل کیا، آج بھارت سمیت پوری دنیا کو پیغام گیا ہے کہ ہماری فوج مکمل طور پر تیار ہے، پاک فضائیہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔
پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں
سابق وفاقی وزیر فضائی سطح پر ہماری کامیابی ایسی ہے کہ دنیا تعریف کررہی ہے، پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کی دھجیاں اڑا دی ہیں، جنگ کسی کے لیے بہتر نہیں تکلیف اور نقصان سب کا ہوتا ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا بھارت کے تکبر کو خاک میں ملا دیا ہے ہمیشہ یاد رکھے گا، بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دینے پر پاکستانی میڈیا کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ سب ایک ہیں اور پاک فوج کے ساتھ ہیں۔