اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کرپشن پرگرفتار سیاسی افراد سے وہی سلوک ہوگا، جو عام افراد سے ہوتا ہے، چاہے کچھ بھی ہوجائے احتساب نہیں رکےگا ، کسی مہذب ملک میں مجرموں کے پروڈکشن آرڈرجاری نہیں ہوتے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرمنلز کو منتخب کرکے لایاجائے گا تو مجرموں کو تو سہولت ملےگی، کرمنلز 25 ،25 گاڑیوں کے پروٹوکول میں گھوم رہے ہوتے ہیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کرپشن پرگرفتارسیاسی افرادسےوہی سلوک ہوگاجوعام افرادسے ہوتا ہے، چاہے کچھ بھی ہوجائے احتساب نہیں رکے گا، سیاسی قیدی نہیں ہوں گے، ایساقانون بنایاجارہاہے۔
وفاقی وزیر نے کہا جس طرح بجٹ پاس کرایا ہے یہ بھی ہوجائےگا، پاکستان میں دونہیں ایک ہی قانون چلےگا، کسی مہذب ملک میں مجرموں کے پروڈکشن آرڈرجاری نہیں ہوتے۔
مزید پڑھیں : ہرقربانی دیں گے، احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، فیصل واوڈا
اس سے قبل گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ ہرقربانی دیں گے لیکن احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عدل کی راہ میں جسٹس قیوم، سیف کی طرح مداخلت نہیں کریں گے۔
وزیراعظم کا مؤقف واضح ہے کرمنلز کو کرمنلز کی طرح ٹریٹ کیا جائےگا، ملک میں اب سب کےلئے قانون سازی ہورہی ہے ، حکومت نے آکر اداروں کو آزاد کردیا ہے ، ادارے خودمختار ہیں ، جس جماعت میں کرمنل ہیں انھیں پکڑا جانا چاہیے۔
راناثنااللہ کے جانےسے مریم بی بی جتنی خوش ہے اور کوئی نہیں،ن لیگ کے ٹکڑے کراچی کی پارٹی سے بھی زیادہ ہوں گے، پروڈکشن آرڈر بند ہو رہے ہیں، یہ نیا پاکستان ہے، معیشت مستحکم کردی ، بجٹ بھی منظور کرالیا، حکومت کہیں نہیں جارہی۔