اسلام آباد : وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے دن سےکہہ رہاتھااپوزیشن کی تحریک ناکام ہوگی ، آج اپوزیشن کوجو تھپڑ پڑا ہے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے ، یہ کچھ بھی کرلیں انہیں کسی صورت این آر او نہیں ملےگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی ناکامی پر درعمل دیتے ہوئے کہا پہلے دن سےکہہ رہاتھااپوزیشن کی تحریک ناکام ہوگی، این آر او لینے کے لئے اپوزیشن نے تھرڈ کلاس قدم اٹھانے کی کوشش کی، اپوزیشن کی صرف یہ کوشش تھی کسی طرح این آر او ہو جائے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا مینڈیٹ اورسیاست آج کے بعد ختم ہوگیا ہے، اپوزیشن نے این آر او کیلئے آخری حربہ استعمال کیا، آج کی شکست کے بعد اپوزیشن خود کو شیشے میں بھی دیکھ نہیں سکتی۔
وفاقی وزیر نے کہا آج اپوزیشن کو جو تھپڑ پڑا ہے وہ ہمیشہ یادرکھیں گے، یہ کچھ بھی کرلیں انہیں کسی صورت این آر او نہیں ملےگا۔
مزید پڑھیں : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام
یاد رہے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے ، جس کے ساتھ ہی وہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر برقرار رہیں گے، قرارداد پر ووٹنگ کے دور ان میر حاصل بزنجو نے 50اور صادق سنجرانی نے 45ووٹ حاصل کئے ، پانچ ووٹ مسترد ہوئے۔
چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور حکومتی اراکین کی جانب سے ایک سنجرانی سب پر بھاری کے نعرے لگائے گئے۔