سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بلوچستان جیسے سانحات ہوتے رہے تو پاک فوج کو کہیں گے کہ مودی کا ’سر‘ لا کر دیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق معرکہ حق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جارہی ہیں، جارحانہ کارروائی ہمارا ٓحق ہے لیکن ابھی ہم دفاعی پوزیشن پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں نام نہاد لبرلز کو بھی ٹھیک کرنا پڑے گا، خضدار واقعے کے بعد پھر قومی اتحاد کی فضا واپس آگئی ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے 258 فوجی ہلاک کیے ہیں۔