اسلام آباد : سابق وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اب کوئی پاکستان میں پگڑی اچھالے گا توہم اس کا فٹبال بنائیں گے ، کوئی پیارکرے گا تو پیاردیں گے ، اگر بدمعاشی کرے گا ڈبل بدمعاشی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 28مارچ2024چھٹی کےدن ایک پریس ریلیزآتی ہے، پریس ریلیز میں لکھا گیا کہ جج بننے سے پہلے آگاہ کیاگیا تھا، 15 روز گزر گئے کہ خط میں تفصیلات مانگی مگر جواب نہیں آیا۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پریس ریلیز میں جسٹس بابر ستار فرماتے ہیں کہ چیف جسٹس کو آگاہ کیا تھا، میں نے خط لکھاکہ جس طرح آپ نے آگاہ کیا اس کی تفصیلات سےآگاہ کیا جائے۔
کسی پر الزام لگانےسے کام نہیں چلےگا ترازو پر شواہد دیناپڑیں گے
فیصل واوڈا نے کہا کہ لوگوں کے دلوں میں شک وشبہات آرہےہیں، کسی پر الزام لگانےسے کام نہیں چلےگا ترازو پر شواہد دیناپڑیں گے، کوڈ آف کنڈکٹ آرٹیکل2کےتحت کہاگیا کہ جج اللہ سے ڈرنے والا اور اچھی زبان ہونی چاہیے۔
انھوں نے بتایا کہ آرٹیکل2 کے تحت ججز کے بارے میں کہا گیا کہ کوئی لالچ نہیں ہونی چاہئے، کوئی پیپر ورک ہے تو وہ فراہم کیا جانا چاہیے۔
مجھے خط کا جواب نہیں دیاجارہا تو عام آدمی کوکیسے ملے گا
سابق وزیر نے کہا کہ بطور سینیٹر مجھے خط کا جواب نہیں دیاجارہا تو عام آدمی کوکیسے ملے گا، میری ماں کیلئے سوشل میڈیا پر بیان بازی ہورہی تھی اس وقت بھی نوٹس لیاجاتا ، دودن پہلےکراچی میں جوزیادتی کا واقعہ ہوااس پرکوئی نوٹس لےلیتا، کل پنجاب میں ایک بچی کو زیادتی کےبعدقتل کیاگیا اس پربھی نوٹس لےلیتے۔
اتنے بڑےآئینی اور قانونی عہدوں پربیٹھےہیں تو کلیئرکریں
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ باربار انٹیلی جنس اداروں کا نام لیاجارہاہے ، اگر آپ کے پاس شواہد ہیں تو دیں ہم آپ کیساتھ کھڑے ہونگے، اگر شواہد نہیں ہیں تو پھر مسائل ہیں ، مسئلےکاحل یہی ہےقوم چاہتی ہے، اتنے بڑےآئینی اور قانونی عہدوں پربیٹھےہیں تو کلیئرکریں۔
انھوں نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سستی روٹی،غریب کیلئےاسٹےآرڈر آیا جب40کی روٹی ہوئی کوئی اسٹے آرڈرنہیں ہوا، نسلہ ٹاورگرایاگیالوگ سڑکوں پرآگئے کوئی شنوائی نہیں ہوئی، آصف زرداری کو 14سال جیل ہوئی وہ کس قانون کےتحت ہوئی ، بلیک لا ڈکشنری کےتحت نوازشریف کو نااہل کردیاگیاکوئی پوچھنےوالانہیں ، بانی پی ٹی آئی کی چلتی ہوئی حکومت تھی عدالت چھٹی والے دن کھول دی گئی ، 46سال بعدآپ بتارہےہیں کہ بھٹوصاحب کوجوڈیشل مرڈرہوا۔
اصول کے تحت سیاستدان کودہری شہریت جائز نہیں توپھرجج کیوں؟
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ قانون ساز کسی دہری ملک کی شہریت نہیں رکھ سکتا، اصول کےتحت اس سیاستدان کودہری شہریت جائز نہیں توپھرجج کیوں، آپ کے لئےحلال ہمارے لئےحرام ہےایسا کیوں ہے، میاں صاحب پرنااہلی کاکیس اس قانون سازی سے ختم کردیاجاتاہے، جو آپ کیلئے حلال ہے وہ ہمارے لئے حلال کیوں ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ آئین و قانون میں کہاں لکھا ہے فوج سرحدوں پر جانیں دےاور ان کا تمسخر اڑایا جائے گا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ہر چیز کا جواب مل رہا ہے مگر اس خط کاجواب مجھےنہیں مل پارہا، آپ شواہددیں ہم آپ کے ساتھ کھڑےہونگے، پاکستان کیساتھ بہت زیادہ مذاق اور کھلواڑ ہوچکا ہے، تمام چیزوں پرنظرثانی کریں تاکہ شک و شبہات دور ہوں۔
انھوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں میرے خط کا جواب بہت جلدآئےگا، اب کوئی پاکستان میں پگڑی اچھالے گا توہم اس کا فٹبال بنائیں گے ، کوئی پیارکرےگاتوپیاردیں گےبدمعاشی کرےگاڈبل بدمعاشی کریں گے۔
ہمارے اداروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کیاجائے
سابق وزیر نے زور دیا کہ ہمارے اداروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کیاجائے ، کچھ سیاستدان بھی اداروں کو نشانہ بنانے میں شامل ہیں، پردوں کے پیچھے بیٹھ کر بات نہ کریں کھل کر آگےآئیں ، بہت کچھ جانتا اور سمجھتا ہوں ، بہت سے شواہد اور ہوم ورک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اداروں کونشانہ بنانابندکریں بس بہت ہوگیا، اگریہ فوج نہیں ہوگی توپاکستان بھی نہیں بچےگا، سرحدوں پرجوقربانیاں دے رہے ہیں ان کی وجہ سےہم بچےہوئےہیں۔
بغیرپگڑیاں اچھالے اپنےمنصب پر کام کریں
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ یہ کام نہ کریں ان سےکوئی فائدہ نہیں ہوگا، سوشل میڈیاپرآپ سب کچھ کریں لیکن اپنی ذات کیلئےنہیں، بغیرپگڑیاں اچھالے اپنےمنصب پر کام کریں ، تاکہ ہمیں اطمینان ہوفیصلےایسےنہیں ہونگے جس کا ریکارڈ نہ ہو۔
اصول اگر ہمارے لئے ہیں تو آپ پر بھی لاگو ہوں گے
ان کا کہنا تھا کہ ان سب معاملات پر اب سپریم جوڈیشل کونسل کو مداخلت کرنا ہوگی ، اصول اگر ہمارے لئے ہیں تو آپ پر بھی لاگو ہونگے ، جو الزام انٹیلی جنس اداروں پر لگایاگیا اس کے ثبوت دیں تاکہ ہم ساتھ کھڑے ہوں۔
جن جن پر آپ نے الزام لگایا شواہد دیں
سابق وزیر نے کہا کہ اللہ کے ڈر سے اپنے منصب پررہتے ہوئے بغیر پگڑیاں اچھالے فیصلہ کریں ہمیں ڈر نہیں ، آپ کے یہاں خوداحتسابی ہے تو پھر جن جن پر آپ نے الزام لگایا شواہد دیں۔
انھوں نے بتایا کہ میں جسٹس منصور،جسٹس عائشہ ملک،چیف جسٹس بندیال کےسامنےپیش ہوا، خداکی قسم کھا کر کہتا ہوں آپ جب ایسےججزکےسامنےبیٹھیں توسینہ چوڑاہوجاتاہے۔
فیصل واوڈا نے خبردار 2میڈیا ہاؤسز کو خبردار کردیا
فیصل واوڈا نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 2میڈیا ہاؤسز کو بتانا چاہتاہوں وہ دن چلےگئےجب آپ آئین وقانون کے ٹھیکیداروں کوملاکرسیاستدانوں کو اٹھاتے اور بٹھاتےتھے، میں بتاؤں گااٹھانا اور بٹھانا کسی کہتے ہیں کوئی یہاں پگڑیاں نہیں اچھال سکتا۔
سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کی مذمت
سابق وزیر نے سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویسی میں مداخلت کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جاسکتی لیکن جس کیساتھ مداخلت ہوئی وہ نوٹس لے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میراکوئی ذاتی مفادنہیں پاکستان کی بات کررہاہوں، غریب کو اگر دو روٹی مل رہی ہے تو اسٹے آرڈرنہ دیں ، دیکھنا ہوگاکون سا انتشاری ٹولہ ہے جو ملک کونقصان پہنچارہاہے۔
پی پی یا پی ٹی آئی کیساتھ کچھ غلط ہوگا تو میں ساتھ کھڑاہوں گا
فیصل واوڈا نے کہا کہ پی پی یا پی ٹی آئی کیساتھ کچھ غلط ہوگا تو میں ساتھ کھڑاہوں گا، دھمکی نہیں دےرہا صرف یہ کہا کہ پیارسےبات کرینگےتوپیارسےبات کرونگا، آپ مجھے عزت دیں گےتوڈبل عزت دوں گا، آپ اگربدمعاشی کریں گےتوڈبل بدمعاشی کروں گا۔
انصاف پٹری پر نہیں آئے گا تو پاکستان بھی پٹری پر نہیں جائے گا
ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی کے خلاف نہیں مگر ہم حق کے ساتھ ہیں، انصاف پٹری پر نہیں آئے گا تو پاکستان بھی پٹری پر نہیں جائے گا۔