جمعرات, اکتوبر 3, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی میں پلاننگ ہوچکی ہے کہ معصوم لوگوں کی لاشوں کو گرانا ہے ، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی لاشیں گرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، معصوموں کو مروانے کیلئے جلسے،جلوس ہو رہے ہیں، علی امین گنڈاپور تو ایک پیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ساری چیزیں سن اوردیکھ رہے ہیں ، ان چیزوں کی ٹائمنگ بھی بڑی اہم ہیں ، یہ کہتے ہیں میرے اقتدار کیلئے لاشیں گرادو۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنےجگری دوست نعیم الحق کی وفات پربھی نہیں گئے، میں نےپی ٹی آئی پرخون پسینہ پیسہ سب کچھ لگایا ، میری والدہ کا انتقال ہوا تو تمسخر اڑایا گیا، بانی پی ٹی آئی آزادی کی بات کرتے ہیں تو پہلے اپنے بیٹوں کو یہاں بلائیں۔

- Advertisement -

علی امین گنڈا پور کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پورکی شکل میں انہیں ایک پیادہ ملا کیونکہ وہ آگ برس رہا ہے ، وہ آگ اس لئے برسا رہا ہے کیونکہ وہ وزیراعلیٰ ہے، اقتدار کیلئے یہ بہت ہی گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں۔

سینیٹر واوڈا نے کہا کہ علی امین گنڈاپورپیادہ ہے اس کے پیچھےایک کہانی چل رہی ہے، لاشوں کے ڈھیر کا انتظار ہے پی ٹی آئی کے اندر سے لاشیں گرانے کی تیاری ہے، یہ لاشوں کا انتظار کر رہےہیں اس دوران کوئی تیسرابندہ فائدہ نہ اٹھالے۔

انھوں نے بانی پی ٹی آئی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ باپ پاکستان میں اتنا بڑا کام کرنے جا رہا ہے پہلے اپنے بیٹے بلالیں، غلامی کی بات کرتے ہیں پہلےاپنی غلامی ٹھیک کریں یہود کی غلامی ہے، گنڈا پور کی شکل میں انہیں ایک پیادہ ملا کیونکہ وہ آگ برس رہا ہے۔

سینیٹر کا کہنا تھا کہ میرے لئے گنڈا پور اہم ہے وہ میراسیاسی دوست رہاہے، علی امین گنڈاپور کی زندگی بھی خطرے میں ہے۔

انھوں نے بتایا کہ سب کو معلوم ہے کے پی میں کیا کرپشن ہورہی ہے، آپ کو کرپشن کرنے کا شوق ہے کریں لیکن کے پی کے لوگ بھی ہمارے اپنے بھائی ہیں، آپ پنجابی اورپٹھانوں کی لڑائی کرانا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کو لاشیں چاہئیں یہ اب اسی کام پر عمل پیرا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں پلاننگ ہوچکی ہے کہ معصوم لوگوں کی لاشوں کو گرانا ہے، معصوموں کو مروانے کیلئے جلسے، جلوس کئے جارہے ہیں، میری پریس کانفرنس کا مقصد یہی ہے کہ عوام کو بچانا ہے۔

فیصل واوڈا نے بانی پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کے پی کے لوگوں پر گولی چلے گی تو ہم بھی ماریں گے، کون گولی مارے گا آپ لوگوں کو اشتعال کیوں دلا رہے ہیں، سینیٹ میں آپ گالیاں دیتے ہیں ، مولاجٹ کی سیاست شروع کردیتے ہیں، یہود کی غلامی آپ کر رہے ہیں انگریزوں کو خط لکھ رہے ہیں، ڈکٹیٹرشپ کی غلامی آپ کے سر ہے۔

انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو پہلے بھی روکا تھا آج بھی روک رہاہوں اس میں تباہی ہے،کے پی کے وسائل احتجاج کیلئے استعمال کئے جا رہے ہیں، یہ لوگ جو کام کررہے ہیں اس میں بہت بڑی تباہی ہے معصوم بچوں کو روکیں۔

سینیٹر واوڈا نے مزید کہا کہ بدمعاشی اورغنڈہ گردی کی سیاست کرنی ہےتوپھردیکھ لیتےہیں، میں نے کبھی کہیں یہ نہیں سنا ایس آئی ایف سی، فوج یا پولیس نے یہ کام کیے ہیں، جس نے اچھا کام کیا اس کی تعریف کریں جس نے برا کیا اس پر تنقید کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں