جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کے احتجاج میں 50 لاکھ لوگ بھی آجائیں تو کچھ نہیں ہوگا، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پہلی ہے نہ آخری یہ پانی کا بلبلاہے،50 لاکھ لوگ بھی آجائیں کچھ نہیں ہوگا یہ 25 کروڑ کا ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہر روز کوئی میچ کھڑا ہوتا ہے آخری کال آجاتی ہے ، ہر ماہ کال تبدیل ہوتی رہتی ہے ، اب 24 نومبر کو آخری کال ملی ہے، پھر جنوری ہو جائے گی، میں پی ٹی آئی کا ورکر رہ چکا ہوں، جو لیڈر مقبول ہوتا ہے اس کے قریبی لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں، یہ سب ملکر غریبوں کو تکلیف پہنچانے کیلئے ڈرامے کررہے ہیں۔

سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پہلی ہے نہ آخری یہ پانی کا بلبلا ہے، 24 نومبر کی تاریخ اس لئے رکھی کیونکہ 25 کو بانی پی ٹی آئی پر چارج فریم ہوگا، ایک مخصوص ٹولہ ہے جو اقتدار میں پیسے کما رہا ہے، انڈر گراؤنڈ تو بات چیت ہو رہی ہے، پرامن احتجاج کرنا ہے تو آپ کا حق ہے۔

انھوں نے کہا کہ خواہش ہے بانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے کا کوئی فائدہ نہ اٹھائے، ماضی میں تو لیڈرز کی لاش پر بھی سیاست ہوتی رہی ہے، لوگ جیلوں سے نکل گئے ،گاڑیاں لے لی ہوٹرز بھی لگ گئے۔

پی ٹی آئی کی کال کے حوالے رہنماوں کے بیانات پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کے پی کی مشینری ،5 ہزار لوگ لاکر اسلام آباد پر چڑھائی کی بات کرتے ہیں، آپ کے ملک میں بچوں کو ہراساں کیا جاتا ہے آگ لگتی ہے وہاں تو نظر نہیں آتے، پہلے آپ بانی پی ٹی آئی کو نکالنے کیلئے آئے اب آپ سیاست پرآگئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور کس کا پیغام لیکر گیا پوری پی ٹی آئی قیادت کہاں ہے، سب لوگ کے پی میں بیٹھے ہوئے ہیں ،پٹواریوں کی گھٹیا سیاست سے زیادہ ان کی ہے، سب پریشر کے بعد احتجاج معطل ہوجائے تو بھی کچھ نہیں ہوگا۔

سینیٹر واوڈا نے کہا کہ نہ 24 نومبر کو رہائی ہورہی ہے اور نہ کوئی ڈرامہ ہورہا ہے، 50 لاکھ لوگ بھی آجائیں کچھ نہیں ہوگا یہ 25 کروڑ کا ملک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی بھی پاکستان کا حصہ ہے وہاں سازش ہوئی تو وہاں بھی کارروائی ہوگی، سب کو مراعات مل رہی ہیں، سب کے پی ہاؤس میں بیٹھے ہیں۔

فیصل واوڈا نے سوال کیا علی امین گنڈا پور نے کب چڑھائی کردی کب کفن باندھ لیا، کفن نہیں بلکہ سب پیروں میں پڑے ہیں صرف ڈائیلاگ بازی ہورہی ہے لیکن ہماری کم عقل حکومت کنٹینر لگا کر انہیں کامیاب کر رہی ہے۔

تحریک انصاف میں دھڑی بندی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں غیر سیاسی بیوی ، بہنوں، وکلا، پرانی اور نئی پارٹی کے دھڑے ہیں، اللہ تعالیٰ بانی پی ٹی آئی کوعقل دےدیں، بانی پی ٹی آئی کے جیل ہونے پر باقی سب عیاشی کررہے ہیں۔

سینیٹر نے کہا کہ میری سیاسی پیدائش پی ٹی آئی میں ہوئی ہے، پی ٹی آئی میں کوئی چوہدری، ماں، بیٹا اور بیٹی نہیں، کل کو ایسا نہیں ہوگا کہ قاسم اورسلیمان آکر پارٹی سنبھالیں گے۔

بشریٰ بی بی کی مبینہ ویڈیو پر ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں دھڑے بندی ہے، بشریٰ بی بی نےکہاہےہربندہ 5ہزاربندےلائے گاٹکٹ ملےگی، کوئی دشمن بھی اپنے لیڈر کیساتھ یہ نہ کرے جو یہ لوگ کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم ہوئی ٹھوک بجا کر ہوئی ،ضرورت پڑی تو 27 ویں بھی ہوگی، سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھ گئی ،ججز کی مدت بھی طے ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں