پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کو جلد باہر آتے ہوئے نہیں دیکھ رہا، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جلد باہر آتا ہوا نہیں دیکھ رہا۔

پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیے آگے بڑی مایوسی ہے، ان کے موجودہ لوگوں کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی باہر نہیں آنے والے ہیں، انہی لوگوں نے بانی کے لیے گڑھا کھودا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو دیکھتا ہوں تو دکھ ہوتا ہے، انہوں نے مجھے رات کے اندھیرے میں ملاقات کے لیے بلایا تھا، میں نے پیغام بھجوایا کہ ملاقات کے لیے آؤں گا تو دن کے اجالے میں آؤں گا۔

- Advertisement -

فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم جب تک اس پارٹی میں تھے بانی پی ٹی آئی کو بہت سپورٹ کیا، ہم نے اپنا وقت، پیسہ، شہرت ان کے لیے قربان کی۔

سینیٹر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خود محمود اچکزئی سے زمین کھینچ لی ہے، فضل الرحمان اسمارٹ ہیں، پی ٹی آئی انہیں استعمال نہیں کرسکی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات ہونے چاہئیں جبکہ اس ملک میں کرسی اور پھندا کسی بھی وقت کسی کے لیے بھی تیار ہوتا ہے۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ٹو نے روٹی سستی کی جس پر میں نے ان کی تعریف کی، موجودہ حکومت نے جو غلط کیا اس پر تنقید بھی کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں