منگل, اکتوبر 22, 2024
اشتہار

’بانی پی ٹی آئی کو پتہ چل چکا ہے ان کی پارٹی میں سب بکے ہوئے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو پتہ چل چکا ہے کہ ان کی پارٹی میں سب بکے ہوئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پتا چل چکا کہ ان کی پارٹی میں سب بکے ہوئے ہیں اب وہ مثبت پیغام دیں گے لیکن بہت دیر ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نو مئی کیسز سے متعلق فوجی عدالتیں اس ترمیم میں نہیں آئیں تو اگلی میں آجائیں گی۔

- Advertisement -

فیصل واوڈا نے سوال کیا کہ فوج کے بندے کو سزا ہوگی اور وہ بانی سے متعلق شواہد دے گا تو کیا معاملہ فوجی عدالت میں نہیں جائے گا؟

سینیٹر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بھگوڑوں نے فارم 47 کی حکومت کو کلین چٹ دی، پی ٹی آئی کی سینئر قیادت سمیت سب بکے ہوئے ہیں، ٹارچرکی جھوٹی داستانیں  پھیلائی گئی ہیں، کوئی پاگل ہی ان پریقین کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلی کاٹ دی، تیزاب ڈال دیا تو ارکان ایوان میں کیسے موجود تھے، بلاول بھٹو کو سراہتے ہیں انہوں نے ایک مقصد کے لیے محنت کی، اب تاریخ  پرتاریخ نہیں ترقی اور ترمیم ترقی اور ترمیم  ہوگی، مزید ترمیم بھی ہوجائیں گی اس میں کیا مسئلہ ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو نہیں ملیں گی یہ واضح ہے، پہلے ہی کہا تھا نوٹ اور ووٹ پاکستان کا کبھی کوئی مسئلہ ہی نہیں رہا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صرف 5 منحرف ارکان نہیں اوربھی تھے۔

سینیٹر نے کہا کہ جسٹس منصورعلی شاہ کے سامنے پیش ہوا ہوں، وہ بہت اچھے جج  ہیں، جسٹس منصورعلی شاہ چیف جسٹس کیوں نہیں ہوسکتے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ تیسری دنیا کے ممالک میں فوج  تگڑی نہ ہو تو وہ ایک دن نہیں گزار سکتے، مولانا زبردست سیاست دان ہیں، بانی  سمیت پی ٹی آئی کے ایک ایک بندے سے اپنی تعریف کروائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں