تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 5 کروڑ بھی جہانگیرترین آجائیں لیکن عمران خان نہیں بن سکتے پورا گروپ ایک ایس ایچ او کی مار ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جو آزاد حیثیت سے منتخب ہو کر آئے وہ پی ٹی آئی آئیڈیالوجی کے ساتھ نہیں، ہماری سیاسی پرورش عمران خان نےکی ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ترین گروپ سمجھتاہےان کی وجہ سےپنجاب حکومت چل رہی ہے تو گرا دیں، بجٹ پیش ہونےدیں یہ سب ہماری حمایت کریں گے، پولیس موبائل بھیج کربیان بدلوانے والے لوگ ہم نہیں ہیں یہ پورا گروپ ایک ایس ایچ او کی مار ہے۔
سینیٹر نے کہا کہ 5کروڑ بھی جہانگیرترین آجائیں لیکن عمران خان نہیں بن سکتے، باپ سے قد بڑا ہو جائےتو بیٹا باپ سے بڑا نہیں ہوتا، گھرکی بات گھرکےاندرہی کی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آصف زرداری یانوازشریف کی طرح روایتی سیاست نہیں کرتے عمران خان نےمثال رکھی ان کی پارٹی میں بھی کرپشن کرنےوالانہیں بچ پائے گا عمران خان کی وجہ سےمجھےووٹ پڑے اور الیکشن جیتا ہوں۔
فیصل واوڈا نے دوٹوک کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےاحتساب کاعمل روکا نہ روکیں گے عمران خان کسی کے دباؤ پر بھی احتساب کاعمل نہیں روکیں گے اگر عمران خان نےدباؤپراحتساب کاعمل روکا تو سیاست چھوڑدوں گا جہانگیرترین کونہ لڑوائیں، گھر کی باتیں گھرمیں حل ہوں گی۔