کراچی: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے احسن اقبال کو نواز شریف سے بڑا ڈاکو قرار دے کر تین دن لٹکانے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ و رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ احسن اقبال عرف ارسطو نواز شریف سے بھی بڑا ڈاکو ہے، احسن اقبال کو پہلے پکڑنا چاہئے تھا مگر بہت بعد میں پکڑا گیا۔
احسن اقبال عرف ارسطو عرف منافق نواز شریف سے بھی بڑا ڈاکو ہے۔ اس کو سب سے پہلے پکڑنا چاہئے تھا لیکن بہت بعد میں پکڑا گیا۔ اس کی فرنٹ کمپنی اور رشتہ داروں کی فہرست جلد سامنے لاونگا۔ ان کی لوٹ مار نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ ایسے لوگوں کو کم از کم 3 دن لٹکانا چاہئے
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) December 23, 2019
اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے لکھا کہ احسن اقبال کی فرنٹ کمپنی اوررشتہ داروں کی فہرست جلدسامنےلاوں گا، احسن اقبال کی لوٹ مار نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ایسے لوگوں کو کم از کم 3 دن لٹکاناچاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: نیب نے احسن اقبال کو گرفتار کر لیا
واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں تحقیقات کے لیے گرفتار کیا ہے۔
نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو گرفتار کر لیا گیا، ان کی گرفتاری نارووال اسپورٹس کمپلیکس کی تحقیقات کے لیے عمل میں لائی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق احسن اقبال کو جسمانی ریمانڈ کے لیے کل احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔