اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

فیصل واوڈا نے بھارت کے بلاک کئے گئے چینلز کی لسٹ شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نےبھارت کے بلاک کئے گئے چینلز کی لسٹ شیئر کردی اور کہا الحمدللہ قابل آرمی چیف کی بدولت آج بھارتی ٹاپ چینلزبلاک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ الحمدللہ قابل آرمی چیف کی بدولت آج بھارتی ٹاپ چینلزبلاک ہیں، گزشتہ روزبھارتی یوآرایلزبلاک ہوئے، یہ سب بھارتی طیارے کی طرح گرادیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہر سطح پر بھارت کو منہ توڑ جواب،سود سمیت اپنی وصولی کی ہے، بشمول انڈین ٹاپ میڈیا، چینلز، ویب سائٹس، یو آر ایلز گرا کر لسٹ آپ خود دیکھ لیں، اس کے علاوہ مزید ویڈیوز اور چینلز بھی کریں گے۔

سینیٹر واوڈا نے بھارت کے بلاک کئے گئے چینلزکی لسٹ بھی شیئر کردی، اے بی این تلاگو،سی این این نیوز18 ، ڈی ڈی نیوز، انڈیاٹی وی، نیوز18انڈیا، ریپبلک ورلڈ اور ٹائمزناؤ بھی بلاک کئے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں