اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

’’فیصل واوڈا کے پاس خلائی معلومات ہوتی ہیں ہم زمینی حقائق پر بات کرتے ہیں‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کے پاس خلائی معلومات ہوتی ہیں ہم زمینی حقائق پر بات کرتے ہیں۔

اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما زین قریشی نے کہا کہ ساری لڑائی ہی آئین کو تبدیل اور دوتہائی اکثریت کے لیے ہورہی ہے، ن لیگ کا وتیرہ رہا ہے جب بھی سپریم کورٹ کا فیصلہ پسند نہیں آیا چڑھ دوڑی۔

زین قریشی نے کہا کہ کسی کو پسند آئے یا نہ آئے سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، حکومت کو سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا ہوگا دوسری کوئی رائے نہیں ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ مریم نواز ججز کے ضمیر پر بات کررہی ہیں، عظمیٰ بخاری بھی ججز پر تنقید کررہی ہیں، مریم نواز جیسی آدھی گفتگو بھی کی ہوتی تو ہمیں سولی پر چڑھا دیا جاتا۔

رہنما تحریک انصاف زین قریشی نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ پسند نہیں آتا تو نظرثانی اپیل میں جائیں، ججز پر تنقید نہ کریں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے 9 مئی کو بانی کی گرفتاری پر احتجاج ضرور کیا، کسی میٹنگ میں نہیں سنا نہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جی ایچ کیو پر جاکر احتجاج کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں