The news is by your side.

Advertisement

‘یہ کون سا آئین ہے جو چور ڈاکو کو اعلیٰ عہدے پر بٹھا دے’

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ کون سا آئین ہے جو چور ڈاکو کو اعلیٰ عہدے پر بٹھا دے۔

ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور سانحہ بلدیہ میں آئین کہاں تھا جب لوگوں کو سندھ ہاؤس میں خریدا جا رہا تھا تو آئین کہاں تھا؟

فیصل واوڈا نے کہا کہ آئین بچانےکی قسم ہم نےبھی کھائی ہے یہ کون سا آئین ہے جو چور ڈاکو کو اعلیٰ عہدے پر بٹھا دے 11تاریخ کو شہبازشریف پر فرم جرم عائد ہونے جا رہی ہے فردم جرم عائد ہونے سے پہلے شہبازشریف کو وزیراعظم بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئین کو، مسٹرضمیر اور پاکستان کو بھی بچائیں گے سپریم کورٹ کےفیصلےسےخوش ہیں الیکشن تو ہونے ہیں، آگے بھی سرپرائز ملیں گے ہمارےپاس ابھی اور بھی بہت سے سرپرائز ہیں آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کئی آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔

قبل ازیں ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہو جائے پاکستان کا سودا نہیں ہونے دیں گے، غداروں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے الیکشن ہو کر رہے گا! انشااللہ اب دیکھو پھر کپتان کیا کرے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں