منگل, اکتوبر 22, 2024
اشتہار

میرے باپ تک آنے سے پہلے بتائیں ، آپ کے کونسے باپ کو مانوں، فیصل واوڈا کا خواجہ آصف کے بیان پر شدید ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نے خواجہ آصف کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا میرے باپ تک آنے سے پہلے بتائیں ، آپ کے کونسے باپ کو مانوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بیان پر سینیٹرفیصل واوڈا شدید ردعمل سامنے آیا۔

سینیٹر واوڈا نے کہا کہ خواجہ آصف صاحب میرےباپ تک آنےسے پہلےبتائیں ،آپ کےکونسے باپ کو مانوں جو وقت پڑنے پر ہر بار بدل لیا جاتا ہے؟ نا میں تبصرہ کرنے سے گریز کروں گا اور نا ہی معافی چاہتا ہوں، آپ ہی کی زبان میں آپ کو جواب دیا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے نجی ٹی چینل کے ایک پروگرام میں وزیر دفاع خواجہ آصف سے اینکر نے پوچھا ۔۔ فیصل واؤڈا کون سے باپ کے باپ کا ذکر کر رہے ہیں تو خواجہ آصف نے کہا میں ان کےباپ پر کمنٹ کرنے سے گریز کروں تو مجھے معاف کردیں، جس پر اینکر نے کہا میں بھی اصرار نہیں کرتا پتلی گلی سے نکل جاتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں