تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

عمران خان کا دھرنا جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنے کیلیے تھا، فیصل واوڈا

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کا دھرنا جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنے کے لیے تھا۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کو ہٹانے سے متعلق باتیں بالکل درست ہیں۔ کچھ لوگوں نے پوری کوشش کی کہ جنرل عاصم منیر آرمی چیف نہ بنیں۔ سینیئر صحافی ارشد شریف کی شہادت کا واقعہ، عمران خان کا دھرنا، گولیاں چلنا یہ سب جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنے کے لیے تھا۔ وہ جب ڈی جی آئی ایس آئی تھے تو ان کے لیے فیلڈنگ سیٹ تھی لیکن اللہ کی مدد ساتھ تھی اس لیے وہ آرمی چیف بن گئے۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ عمران خان جب وزیراعظم تھے تب انہوں نے اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم منیر کو سینیٹ مینج کرنے کا کہا تھا جو انہوں نے منع کر دیا۔ بعد جنرل عاصم منیر نے عمران خان کے سامنے شواہد پیش کیے تھے اور اگلے روز ہی انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اتنی جلدی اور پریشانی تھی کہ فیض حمید نے رات سوا گیارہ بجے عہدہ سنبھالا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس وقت انہیں خبردار کیا تھا تو جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ واوڈا کیا میں اپنے ملک اور وزیراعظم سے بے ایمانی کروں۔

Comments

- Advertisement -