بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم سے اتحاد میں مک مکا نہیں ہوگا، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کوئی غلط کام کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی، ایم کیو ایم سے اتحاد میں مک مکا نہیں ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، فیصل واوڈا نے کہا کہ وسیم اختر کے خلاف انکوائری چل رہی ہے، وسیم اختر کیس میں عدالت کو کہا آڈٹ کے لیے پیسے دینے کے لیے تیار ہوں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ آڈٹ میں اگر میں غلط ثابت ہوا تو جو عدالت سزا دے قبول ہے، اگر میری بات سچ ثابت ہوئی تو میئر کراچی کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں کوئی غلط کام کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی، پی ٹی آئی حکومت میں مجرموں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی۔

فیصل واوڈا کے مطابق الیکشن میں اگر دھاندلی ہوئی ہے تو پیپلزپارٹی کی کیوں سیٹیں بڑھ گئی ہیں، الیکشن کو حلال کرانا ہے تو مولانا، پیپلزپارٹی کو وزارتیں دے دو۔

واضح رہے کہ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان کے آنے سے سیاست دان اور بیورو کریٹس گھبرائے ہوئے ہیں سب جانتے ہیں کہ جو پہلے ہوتا تھا وہ اب نہیں ہوگا۔

فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ ’عمران خان کے آتے ہی ڈالر، اسٹاک ایکس چینج اور سونا نیچے آ گیا، نئے پاکستان میں پرانے لیڈروں کی باتیں لے کر نہیں چلیں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن رہا ہے، اس کے بعد دوسرا بڑا مسئلہ نظام تعلیم کا ہے، اس لیے عمران خان کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں