تازہ ترین

فیصل واوڈا کا عمران خان کے لیے دلچسپ ٹویٹ

پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واؤڈا نے سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے ٹویٹ کیا ہے جس میں کہا ہے کہ سر اگر آپ اب بھی نہیں سمجھیں گے تو پھر کب؟

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں اپنی گرفتاری کا 80 فیصد خدشہ ظاہر کیا جب کہ آج وہ اسلام آباد عدالت میں بھی پیش ہوئے جس پر پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واؤڈا نے دلچسپ ٹویٹ کیا ہے۔

فیصل واؤڈا نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ خان صاحب آپ خیریت سے نیب کورٹ پہنچیں اور خیر سے واپس آئیں۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ آپ کے مطابق آپ کی گرفتاری کے 80 فیصد امکانات ہیں جب کہ میرے مطابق آپ کی گرفتاری کے 80 فیصد امکانات نہیں ہیں۔ آپ کو ہمیشہ کی طرح غلط اطلاع دے کر مس گائیڈ کیا جا رہا ہے۔

فیصل واؤڈا نے اپنے ٹویٹ کے آخر میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’’ سر اب بھی آپ نہیں سمجھیں گے تو پھر کب؟

 

Comments

- Advertisement -