اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی دو پیش گوئیاں درست ثابت ہوگئیں، انھوں نے 18 ستمبر کو ٹی وی انٹرویومیں کہا تھا نئے چیف جسٹس آتے ہی فیض آباد دھرنا کیس کھولیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا کی سابق چیف جسٹس اور نئے چیف جسٹس سے متعلق پیشگوئی درست نکلی۔
فیصل واوڈا کی دو پیش گوئیاں کی تھی ، اٹھارہ ستمبر کو ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ نئے چیف جسٹس آتے ہی فیض آباد دھرنا کیس کھولیں گے جبکہ سات ستمبر کو اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں پیش گوئی کی تھی عطا بندیال جاتے جاتے تیرہ کے ٹولے کی ترامیم اڑا کر رکھ دیں گے اور نیب کیسز دوبارہ کھل جائیں گے۔
سابق وزیر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قانون سےکوئی بالاترنہیں،اس وقت دوہی ہمارےہیروزہیں، ایک آرمی چیف اور ایک چیف جسٹس جوصرف ملک کیلئےکام کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ بھی خود کو قانون سےبالاترسمجھتے تھے اب وہ مشکل میں ہیں، فیض آباددھرنا کیس بہت سےلوگوں کیلئےمشکلات پیدا کرے گا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشدشریف کےکیس کوبھی چیف جسٹس منطقی انجام تک پہنچائیں گے، سیاستدان کاکام صبرکرنااورنظررکھناہے جس پر میں نے عمل کیا۔