سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بھارت کے جھوٹ فریب پر ایکشن ہوا تو ہمیشہ کی طرح خطرناک ری ایکشن دیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان پہلے ہم سب بعد میں ہیں، پاکستان کے لیے ہم سب متحد ہیں، تجویز ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت فوری اجلاس بلایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران شامل ہوں، دنیا کو پیغام دینا چاہیے کہ پاکستان کے آگے سیاسی اختلافات کچھ نہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پورا پاکستان اور افواج کے ساتھ اور دشمنوں کے سامنے کھڑی ہے، پہلگام واقعہ بھارت کا ڈرامہ ہے، مغربی میڈیا نے بھی نے نقاب کردیا۔
یہ پڑھیں: بھارتی اقدامات کے جواب کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب
انہوں نے کہا کہ بھارت نے کوئی غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
پاکستان نے بھارتی اقدامات کے جواب کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے جس میں بھارتی اقدامات کے جواب کا فیصلہ کیا جائے گا۔