12.3 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

بہتر ہوتا نواز شریف پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی دعوت دیتے، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بہترہوتا نواز شریف اسٹیٹس مین بن کرآتے اور پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی دعوت دیتے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی نتائج سےمتعلق سب نے اپنی اپنی رائے دی، زمینی حقائق دیکھتے ہوئے بات کرنی چاہیے، میں کئی ماہ پہلےسےکہہ رہاتھا کہ اتحادی حکومت بنےگی۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ نوازشریف وزیراعظم کیوں نہیں بنے، بہترہوتا نوازشریف اسٹیٹس مین بن کرآتے اور پی ٹی آئی کوحکومت بنانے کی دعوت دیتے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار کے حوالے سے سابق وزیر نے کہا کہ کیا مسلم لیگ ن میں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےکوئی اورامیدوارنہیں تھا، سیاسی خاندان میں پیدا ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ بھی قابل ہیں، ہرایک شخص کی اپنی مہارت ہوتی ہے،مریم نوازمیں وہ مہارات نہیں، جیل جانےوالاسیاسی لیڈرہوتاہےتوپھرسارےمجرم سیاسی لیڈرہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حتجاج کسی مسئلےکاحل نہیں ہے، پاکستان تحریک انصاف کواب مزاحمت سے پیچھے ہٹنا چاہیے، عمرایوب بہترین سیاستدان ہیں، پی ٹی آئی کوجن لوگوں نے بنایا تھا وہ کہاں ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ حسب حال حسب ضرورت فیصلے ہوں گے تو نظام نہیں چلےگا، بانی ایم کیوایم،نوازشریف کودیکھ کرسبق سیکھنا چاہیے، سسٹم کے اندر رہ کرسسٹم کودرست کریں اور ایک قدم پیچھے ہٹ کرمفاہمت کی راہ پرچلیں، پاکستان اس وقت مزاحمت کی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

انھوں نے بتایا کہ سلطان علی الانہ وزیر خزانہ کے لیے موزوں امیدوار ہیں، سلطان الانہ بڑی سرمایہ کاری لاسکتےہیں اور آئی ایم ایف سےاچھی ڈیل کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں