پیر, نومبر 11, 2024
اشتہار

ماضی میں 3 ہفتے اور ہم نے صرف 3 دن میں دھرنا ختم کرایا، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ماضی میں 3ہفتےاور ہم نے3دن میں مذاکرات سے دھرنا ختم کرایا، حکومتی رٹ کو چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان عادل عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فیصل واوڈا نے کہا کہ ماضی میں 3ہفتےاورہم نے3دن میں مذاکرات سے دھرنا ختم کرایا، دھرنے والوں سے مذاکرات کرنے پرحکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

سپریم کورٹ حکم کرے گی تو حکومت نام ای سی ایل میں ڈالے گی، وزیر اعظم نے پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ حکومتی رٹ کو چیلنج نہیں کرنے دیں گے، حکومتی رٹ کو کوئی بھی چیلنج کرے گا وہ ناقابل قبول ہے، توڑ پھوڑ کرنے والوں کیخلاف وزارت داخلہ نے ایکشن شروع کردیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کرنے کی اجازت کوئی بھی مذہب نہیں دیتا، لوگوں کے ہاتھوں گمراہ بچوں کو مار سکتے تھے مگر ہم یہ نہیں کرسکتے،
انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر سیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، اسلامی تعلیم کو لازمی قراردیا جائے تاکہ لوگوں کو گمراہ کرنے سے روکا جاسکے، مدارس کی حمایت کرتے ہیں کیوں اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوسکتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں پاکستان صرف ہمارا نہیں ن لیگ، پی پی کا بھی ہے، حکومت پوائنٹ اسکورنگ نہیں کررہی ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ ورغلائے گئے نوجوانوں کیخلاف ایکشن نہ کرنا عقلمندی ہے، کوئی آکر غلط کام کرے تو ہم مدارس کو برا بھلا نہیں کہہ سکتے، فوج اور سپریم کورٹ حکومت کا حصہ ہیں ان کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، پی پی قیادت کی عزیر بلوچ کے ساتھ تصاویر ہیں آج وہ ہم پر تنقید کررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان سچ بات کہہ رہے ہیں کہ ہمارے ملک میں کرپشن ہے، وزیر اعظم جھوٹ بول کر کسی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے نہیں بلاسکتے، چین کے ساتھ دیگر ملکوں سے بھی اچھی خبروں کی امید ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں