اسلام آباد : وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی سیاست بیچ کر باہر چلے گئے، وہ عدالت گئے اور عدالت نے ان کو ضمانت دی۔
یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، فیصل واوڈا نے کہا کہ نواز شریف کے بیرون ملک سے باہرجانے سے عام پاکستانی بہت فرسٹریشن کا شکار ہے، قوم سوچتی ہے کہ آج بھی دو پاکستان ہیں، ایک عام پاکستانی کا اور دوسرا خاص پاکستانی کیلئے ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی نواز شریف ملک سے فرار ہوئے تھے اور آج وہ اپنی پریشانیاں دکھا کر اور زندگی کی بھیک مانگ کر پاکستان سے باہر چلے گئے۔
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے اگر نواز شریف کو انسانی بنیادوں پر ضمانت دے دی تھی تو پہلے بات تو یہاں سے شروع ہوئی کہ وہ عدالت گئے اور عدالت نے ان کو ضمانت دی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا اس حوالے سے بہت واضح مؤقف ہے کہ احتساب پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ہے اور نہ کبھی ہوگا۔
مزید پڑھیں: مریم نواز بھی باہر جانے کو شش کریں گی لیکن ہم جانے نہیں دیں گے، فیصل واوڈا
علاوہ ازیں گزشتہ روز اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نوازشر یف کے جانے کا ایک فیس ٹو بھی ہے، مریم نواز کے لیے بھی ماحول بنایا جائے گا جو ہم نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں نوازشریف اور پھر مریم نواز جائیں گی لیکن ہم انہیں جانے نہیں دیں گے۔ ایک سزا یافتہ مجرم کو ملک سے باہر جانے دیا گیا اور میڈیا نے بھی22کروڑ عوام کو نواز شریف کے معاملے میں مصروف رکھا۔