تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا کے والد کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایمرجنسی میں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
فیصل واوڈا نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ ابھی ابھی والد صاحب کو ہارٹ اٹیک کی اطلاع ملی ہے والدصاحب کو فوری طور پر ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صبح پہلی دستیاب پرواز سے اسلام آباد سےکراچی روانہ ہوں گا والدصاحب کی صحت اورسلامتی کیلئےخصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔
ابھی ابھی والد صاحب کو ہارٹ اٹیک کی اطلاع ملی، انہیں فوری طور پر ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا جا رہا ہے، میں خود صبح پہلی دستیاب پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوں گا! آپ سب سے والد صاحب کی صحت اور سلامتی کیلئے خصوصی دعاووں کی درخواست ہے!
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) January 17, 2022
اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور کے میزبان وسیم بادامی نے براہ راست شو میں فیصل واوڈا کے والد سے متعلق خبر ناظرین سے شیئر کی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال 8 ستمبر 2021 کو فیصل واوڈا کی والدہ کا انتقال ہوا تھا۔