کراچی: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رکشہ جلنے والے ڈرائیور کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ نیا رکشہ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں غریب رکشہ ڈرائیور کےساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا، غریب شہری کا رکشہ اچانک آگ لگنے سے مکمل جل گیا۔
قریب سےگزرتے وفاقی وزیر فیصل واوڈا واقعہ دیکھ کر مدد کیلئے رک گئے اور فوری طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کیا۔
گذشتہ رات فیصل بھائی نے سفر کرتے ہوئے راستہ میں ایک غریب آدمی کے رکشہ کو حادثے کا شکارہونے کے بعد جلتا ہوا پایا۔
جس پر فیصل بھائی نے فوری اپنے ذاتی خرچ پر اس رکشہ کو بلکل نیا تیارکرنے کے لیئے رقم دی اور غریب رکشہ ڈرائیورکی بھی مالی معاونت کی گئی۔ @FaisalVawdaPTI #NayaPakistan pic.twitter.com/Y5ec88uyUh— TEAM FAISAL VAWDA (@TeamFaisalVawda) August 9, 2020
اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ نے موقع پرپہنچ کر آگ بھجائی لیکن رکشہ مکمل جل گیاتھا۔ ذریعہ روزگار ختم ہونے پر افسردہ ڈرائیور سے وفاقی وزیر نے اظہار افسوس کیا اور دلی جوئی کرتے ہوئے مالی امداد کا وعدہ کیا۔
وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے غریب ڈرائیور کو نیا رکشہ لےکر دینےکا وعدہ اور اعلان کیا کہ نیا رکشہ آنےتک ڈرائیور کو مالی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔