تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی ٹی آئی کی ریلی پر فائرنگ سے کمسن بچہ زخمی، حالت تشویش ناک

فیصل آباد: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر قاتلانہ حملے کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی پر مبینہ طور پر لیگی کارکنان نے فائرنگ اور تشدد کیا جس کے نتیجے میں 12 سالہ بچہ زخمی ہوگیا، بچے کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان دو گھنٹے تک فائرنگ کرتے رہے اور پولیس غائب رہی، زخمی بچے کے چچا نے تھانہ مامونکانجن میں درخواست دے دی۔

 درخواست میں کاشف، عبدالواحد، راشد، شہروز، کاشی، اسحاق، نذیر بلوچ، رفیق، جاوید اور 75 نامعلوم افراد کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔

عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف ملک گیر احتجاج، متعدد مظاہرین گرفتار

اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف سندھ، پنجاب، کے پی سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان سراپا احتجاج بن گئے۔کراچی کے علاقے شارع فیصل پر پی ٹی آئی کارکنان پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی ہے جس سے خواتین اور بچے بری طرح متاثر ہوئے  جبکہ پولیس کی جانب سے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ادھر مظاہرین نے ملتان روڈ، لاری اڈا پر قومی شاہراہیں بلاک کردیں جبکہ جی ٹی روڈ پر بھی کارکنان دھرنا دے کر بیٹھ گئے ہیں۔

مانسہرہ میں رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان کی قیادت میں ایکسپریس وے پر احتجاج جاری ہے بٹل کے مقام پر ٹول پلازہ کے دونوں اطراف سے ایکسپریس وے بند کردی گئی ہے۔

 

Comments

- Advertisement -