اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

فیصل آباد : بچیوں کو اغواء کرنے والے دو ملزمان گرفتار، اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : پولیس نے معصوم بچیوں کے اغوا اور ان کی فروخت میں ملوث دوملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے ڈھائی سالہ بچی بھی برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے محمود آباد سے بچی کو اغوا کرنے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، علاقہ مکینوں نے ملزم ساجد کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر اس کے قبضے سے ڈھائی سالہ بچی برآمد کرلی اور تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ساجد کی نشاندہی پر پکی ماڑی سے اس کے ساتھی ملزم شہزاد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، دونوں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

ملزمان ساجد اور شہزاد تھانہ سرگودھا روڈ کی حوالات میں بند ہیں اور ان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران ملزم ساجد نے انکلشاف کیا کہ فیصل آباد سے اغوا ہونےئ والی بچیوں کو سندھ لے جا کر فروخت کیا جاتا ہے۔

ملزم ساجد نے بتایا کہ مغوی بچیوں کو ٹرک میں چھپا کر سندھ لے جایا جاتا ہے، جہاں انہیں رقم کے عوض فروخت کردیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں