بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

فیصل آباد : مالکن کے بدترین تشدد سے 11 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مالکن کے بدترین تشدد سے گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ  جاں بحق ہو گئی، پولیس نے مالکن سنیلہ سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ نعمت کالونی میں گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ مبینہ تشدد سےجاں بحق ہو گئی ، پولیس نے عائشہ کی مالکن سنیلہ سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا، جاں بحق گھریلوملازمہ کی مالکن سنیلہ نجی تعلیمی ادارے میں ٹیچر ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گھر کی مالکن رات گئے کم عمرملازمہ کی لاش لے کر سول اسپتال پہنچی، مالکن سنیلہ نے ملازمہ کے جسم پر الرجی ہونے کا بہانہ بنایا لیکن چیک اپ میں سر،ہاتھوں،بازوؤں،ٹانگوں پرتشدد کے نشانات پائےگئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق عائشہ کی بائیں کلائی بھی ٹوٹی ہوئی لگتی ہے تاہم ویمن پولیس نےبچی کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے الائیڈاسپتال منتقل کردی،

مکو آنہ کے رہائشی مصطفیٰ نے اپنی بیٹی عائشہ کو گھریلوملازمہ رکھوایا تھا، تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد قانونی کارروائی کرے گی۔۔

مبینہ تشدد سے 11 سالہ گھریلوملازمہ عائشہ کے جاں بحق ہونے کی اےآروائی نیوز کی خبر پر چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیوروسارہ احمد نے نوٹس کیا۔

سارہ احمد نے چائلڈپروٹیکشن بیوروٹیم کو متاثرہ خاندان کی قانونی معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کم عمرملازمہ عائشہ کے جسم پربہیمانہ تشددکےنشانات ہیں، چائلڈ پروٹکشن بیورو عائشہ کے قاتلوں کو کٹہرے میں لانےمیں کردار ادا کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں