فیصل آباد میں گاڑی پر گیند لگنے پر کار سوار نے تین سالہ بچے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد کی ڈی ٹائپ کالونی کے ڈوگر چوک میں گزشتہ روز تین سالہ ابراہیم اپنے دوستوں کے ساتھ گلی میں کرکٹ کھیل رہا تھا ۔ اسی دوران ابراہیم کی پھینکی گئی گیند وہاں سے کار پر گزرنے والے اسی علاقے کے رہائشی رضوان کی گاڑی پر لگ گئی۔
مشتعل رضوان نے گھر کی طرف بھاگتے ننھے ابراہیم کے سر پر زوردار تھپڑ مارا جس سے اس کا چہرہ سڑک پر لگنے سے ایک دانت ٹوٹ گیا جبکہ سر پر بھی چوٹ لگی۔
متاثرہ بچے کو اس کے والد نے جنرل اسپتال حسیب شہید کالونی لے جا کر طبی امداد فراہم کی۔
بچے کا میڈیکولیگل حاصل کرکے تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس کو ملزم رضوان کے خلاف درخواست دے دی گئی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ گلی میں کھیلتا کمسن ابراہیم گاڑی کو گیند لگنے پر اتر کر بچے کو تھپڑ مارتا ہے اور اس کے سڑک پر منہ کے بل گرنے پر کار میں سوار ہو کر فرار ہو جاتا ہے۔