فیصل آباد : چھ سالہ بچی کا قاتل پانچ روزبعد بھی نہ پکڑا جا سکا، ملزمان بچی کے اہلخانہ کو مقدمہ واپس لینے کے لئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں چھ سالہ بچی کے قاتل تاحال آزاد ہیں، اہلخانہ کومقدمہ واپس لینے کیلئےجان سے مارنےکی دھمکیاں ملنے لگیں۔
فیصل آباد کےعلاقے ملکھاں والا میں اٹھائیس نومبرکو قرض کی قسط میں ادائیگی میں تاخیر پر ملزم اجمل چیمہ نے وارث مسیح پر فائرنگ کردی تھی، جس کی زد میں آکر مقروض کی چھ سالہ بیٹی مائرہ کی جان چلی گئی۔
ملزم کے ساتھیوں نے وارث مسیح کے گھرمیں ایک مرتبہ پھر دھاوا بول دیا، پولیس کے مطابق ملزم اجمل کی بیوی،5بھائیوں سمیت 12افراد وارث مسیح کے گھر پہنچ گئے۔
ملزمان نے اجمل کے خلاف قتل کا مقدمہ واپس لینے کےلئے دباؤ ڈالا، لواحقین کے انکار پر ملزمان نے وارث اور اس کے خاندان کو بھی قتل کی دھمکیاں دیں۔
مزید پڑھیں: پیسوں کی لین دین نے 6 سالہ بچی کی جان لے لی
فیصل آباد کے صدرتھانے میں ملزم اجمل چیمہ سمیت بارہ افراد کیخلاف چھ سالہ مائرہ کے قتل کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے، واقعہ کو پانچ روز گزرنے کے بعد بھی پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔