جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

احمد شہزاد نےڈریسنگ روم کا شیشہ توڑنے کامعاوضہ ادا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : پاکستان کپ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم کے کپتان احمد شہزاد نےاقبال اسٹیڈیم کے ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑنے کامعاوضہ اداکردیا۔

تفصیلات کے مطابق سنچری نہ بنانے کا غصہ احمدشہزاد نے ڈریسنک روم کے شیشے پر نکالا تھا، بلوچستان کے خلاف میچ میں احمدشہزاد اناسی رنزپر آؤٹ ہوئے تھے۔

پویلین سے واپس آکرغصّے میں بیٹ کٹ بیگ پر پھینکا جس سے ڈریسنگ روم کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ بلے باز پہلے بھی کئی بار پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرچکے ہیں۔

بعد ازاں پی سی بی نے ٹیم انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جرمانے کے طورپر احمد شہزاد کی میچ فیس سے ڈریسنگ روم کا شیشہ لگوایا جائے گا۔

خیبرپختونخواہ ٹیم کے منیجر نے احمد شہزاد کی میچ فیس شیشے توڑنے کامعاوضہ سترہ ہزار روپے لے لیا۔ سترہ ہزار روپے اقبال اسٹیڈیم کی انتظامیہ کو دے دیئے گئے ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں