رحیم یار خان: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں اے ٹی ایم توڑ کر پیسے نکالنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں گزشتہ روز اے ٹی ایم توڑ کر پیسے نکالنے والے ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر ملزم قوت سماعت و گویائی سے محروم ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا میڈیکل کروایا جائے گا، تفتیش میں مدد کے لیے اسپیشل ایجوکیشن اسکول سے ماہر استاد کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: فیصل آباد، مسخرے چور کی اے ٹی ایم میں واردات کی فوٹیج سامنے آگئی
واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد کے علاقے کچہری بازار میں چور اے ٹی ایم میں واردات کے لیے گیا اور عجیب و غریب حرکتیں کرتا رہا، چور نے سی سی ٹی وی کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے منہ بھی چڑایا تھا۔
ملزم نے مشین کو ہیک کرکے شہریوں کے کارڈ پھنسائے اور ایک بار منہ چڑایا اس دوران ملزم نے اے ٹی ایم مشین کے ساتھ زور آزمائی شروع کی تھی۔
سمیع اللہ نامی شہری نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ اے ٹی ایم کارڈ چور نے ان کے اکاؤنٹ سے 64 ہزار روپے کی رقم نکالی ہے لیکن پولیس نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔