جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

فیصل آباد: 17 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ اجتماعی زیادتی کے باعث حاملہ

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے چک سات میں 4 افراد نے گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ نشاط آباد میں متاثرہ ملازمہ کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا جس میں کہا گیا ہے کہ 19 سالہ لڑکی دو سال سے مون کے گھر ملازمت کر رہی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مون اور ساتھی حمیرا کے گھر لے جا کر گھریلو ملازمہ سے مبینہ جنسی زیادتی کرتے رہے، لڑکی کے حاملہ ہونے پر زیادتی کا پتا چلا۔

یہ بھی پڑھیں: 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

پولیس حکام نے بتایا کہ 2 ملزمان مون اور حمیرا زیر حراست ہیں۔

چند روز قبل راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کی حدود میں 7 سالہ بچی کو مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ سی پی او خالد ہمدانی نے بچی کی لاش ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی گوجر خان سے رپورٹ طلب کی تھی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ مقتولہ بچی گزشتہ روز گھر کے قریب کھیلتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتا ہوئی تھی، مقتولہ کی لاش زیر تعمیر عمارت سے ملی تاہم جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں۔

بچی کے لاپتا ہونے کی اطلاع متعلقہ تھانے میں گزشتہ رات دی گئی تھی جس کے بعد فیملی کے ساتھ مل کر بچی کی تلاش شروع کی گئی تو بچی کی لاش زیر تعمیر گھر سے ملی۔

مقتولہ کو پوسٹ مارٹم کیلیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں موت کا تعین کیا جاسکے گا، واقعہ کی تمام زاویوں سے تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں