بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

فیصل آباد: نرس سے 2 کانسٹيبلز کی مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: سمندری میں نرس سے 2 کانسٹيبلز کی مبینہ زیادتی کا چند گھنٹوں بعد ہی ڈراپ سین ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے سمندری میں پیش آنے والے واقعے کی متاثرہ نرس نے زیادتی نہ ہونے کا بیان قلمبند کرا دیا۔

نرس نے کہا کہ  23 اگست کی رات ڈینٹل کلینک سے چھٹی کے بعد گھر جا رہی تھی، عبداللہ سلام اور عبداللہ نثار مجھے موٹر سائيکل پر چھوڑنے جا رہے تھے۔

 نرس کا کہنا تھا کہ کانسٹيبل شجاعت، صہیب اور سادہ لباس ساتھی نے روکا اور بنگلے پر لےگئے، کانسٹيبلوں نے میرے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔

فیصل آباد : 2 پولیس اہلکاروں کی نرس سے مبینہ زیادتی

نرس نے کہا کہ کانسٹيبلز اور اس کے نامعلوم ساتھی نے آٹھ سو روپے چھین لئے، ڈیڑھ گھنٹے بعد پولیس اہلکاروں نے ہمیں چھوڑ دیا،ملزمان نے غلط رویہ اپنایا، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب فیصل آباد کے تھانہ سٹی میں زیادتی کی کوشش اور لوٹ مار کا مقدمہ درج کرلیا گیا، نمرہ کی مدعیت میں مقدمے میں 2 کانسٹيبل اور نامعلوم ساتھی ملزم نامزد ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں