اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو مارے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو مارے گئے، مارے جانے والے ملزمان سے اسلحہ، لوٹی گئی رقم اور موبائل فونز برآمد کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق ڈکیتیوں کی اطلاع پر ناکہ بندی کے دوران ڈولفن فورس نے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے چاروں ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کا تعلق ایک ہی گینگ سے ہے جو سحری کے وقت رضا آباد اور جھنگ بازار سمیت متعدد علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔

ادھر سرگوھا میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد: 5 سالہ بچے سے زیادتی کے 4 ملزمان پولیس مقابلے میں‌ ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فیصل آباد پولیس نے پانچ سالہ بچےسے زیادتی کیس میں گرفتار ملزمان کو چھڑانے کی کوشش کرنے والے 4 حملہ آوروں کو مقابلے میں ہلاک کردیا تھا۔

سی پی او نے آئی جی پنجاب کو مقابلے کی رپورٹ ارسال کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ہلاک ہونے والے دو حملہ آوروں کی شناخت عمر اور شبہاز کے ناموں سے ہوئی، دونوں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

رپورٹ میں بتایا تھا کہ کہ 7 حملہ آوروں نے زیادتی اور قتل کے دو ملزمان کو چھڑوانے کے لیے پولیس پر حملہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں