فیصل آباد : گیس لیکج سے زوردار دھماکہ کے بعد مکان ملبے کا ڈھیربن گیا، حادثے میں جھلس کر خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ سے پورامکان منہدم ہو گیا جس کےملبہ تلے دب کرخاتون سمیت دوافراد زخمی ہوگئے۔
فیصل آباد کی گلستان کالونی میں گیس لیکج سےدھماکہ کے بعد مکان ملبے کا ڈھیربن گیا۔ اعوان چوک میں واقع گھر کے کچن میں لیکیج کے باعث گیس جمع ہوگئی تھی، اس دوران ملازم کے موبائل فون سننے پر اسپارکنگ کے بعد زوردار دھماکہ ہوگیا۔
ملبے تلے دب کراور آگ سے جھلس کرخاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے زخمی رضیہ اور علی حسین کواسپتال منتقل کیا۔ دھماکے میں قریبی مکان، گاڑی اورموٹرسائیکل کوبھی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق مکان مالک خاندان سمیت بیرون ملک مقیم ہے۔