منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

گھریلو جھگڑا: نوجوان نے اپنی ماں اوربھائی کو گولیوں سے چھلنی کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : سمندری میں ایک نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے ماں اور بھائی کو قتل کردیا۔ دہرے قتل کی واردات کے بعد ملزم با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بیوی کی محبت میں شوہر ماں اور بھائی کا قاتل بن گیا۔ فیصل آباد کے علاقے سمندری کے رہائشی اکبر نے اپنی بیوی کو ناراض کرنے پر ماں اور چھوٹے بھائی کی جان لے لی۔

پینتیس سالہ اکبر کی بیوی کچھ عرصہ قبل گھریلو جھگڑے پر روٹھ  کر اپنے میکے چلی گئی تھی۔ جس کا اس کو بہت رنج تھا،اسی بات پر والدہ کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد اکبر نے مشتعل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے اس کی والدہ پچاس سالہ رفیقہ بی بی اور پچیس سالہ بھائی عبدالسلام موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد ملزم اکبر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں