منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

فیصل آباد : سسرالیوں کا بہو پر وحشیانہ تشدد ، ڈنڈے برسائے، ٹھوکریں ماریں

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : سمانہ میں گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں نے بہو پر وحشیانہ تشدد کیا ڈنڈے برسائے، ٹھوکریں ماریں تاہم مقدمہ درج کرلیا گیا۔

فیصل آباد کے علاقے سمانہ کی رہائشی آمنہ کا اپنے سسرال والوں کے ساتھ گھریلو جھگڑا ہوا، جس پر سسرالی مردوں اور خواتین نے آمنہ کو قابو کر کے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بتایا۔

مرد و خواتین نے ملکر آمنہ کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر ڈنڈوں کے وار کئے اور ٹھوکریں مارتے رہے۔

- Advertisement -

انسانیت سوز تشدد سے آمنہ شدید زخمی ہو گئی جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے چار ملزمان مناہل ، مصباح ، نوید اور جمیل کو گرفتار کر لیا جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سسرالیوں کے ہاتھوں خاتون پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کو حاصل ہونے والی تشدد کی فوٹیج میں ایک مرد متاثرہ آمنہ کے بازو پکڑے نظر آتا ہے جبکہ دو خواتین کو آمنہ پر ڈنڈے برساتے دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹیج میں ایک حملہ آور خاتون اپنی ہمسائی کو دھمکیاں دیتی بھی نظر آتی ہے۔
.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں