جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

فیصل آباد: شادی شدہ خاتون مبینہ زیادتی کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں پیش آئے انسانیت سوز واقعے میں پولیس کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تاندلیانوالا میں چھ ڈاکوؤں نے شادی شدہ خاتون کو اغوا کرنے کے بعد مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، انسانیت سوز واقعہ17ستمبر2021 کی رات 11بجے پیش آیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جڑانوالا کا رہائشی ابرار اپنی بیوی، بچوں اور بھائی سمیت کار پر جارہا تھا کہ چک 343 کے قریب سڑک پر ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے گاڑی روک لی، تمام افراد کو گاڑی سے اتار کر ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ دی گئیں، اور ڈیرے پر لے گئے، جہاں ابرار نامی شخص، اس کے تین کمسن بچوں اور اور بھائی کو الگ کمرے میں بند کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے25 سالہ خاتون کو رات بھی مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، علی الصبح ڈاکو متاثرہ خاندان کو شیرازہ پل کےنیچےچھوڑ گئے۔

تھانہ سٹی تاندلیانوالا پولیس کے مطابق واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کےخاوند کی مدعیت میں صرف ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ ایس ایچ او نے صرف کار،زیور،موبائل فونزاور رقم لوٹنےکا ذکر کیا تھا تاہم بعد میں با اثرسیاسی شخصیت نے پولیس حکام کو حقائق بتائے۔

دلخراش واقعے پر پولیس کے اعلیٰ حکام نے نوٹس لیا اور متاثرہ خاتون کو تلاش کرنے کے بعد ان کا بیان قلمبند کیا گیا، خاتون کی نشاندہی پر ڈیرے پر چھاپہ مارا گیا ، جہاں سے مبینہ زیادتی کے5ملزمان پکڑے گئے، جنہوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے جبکہ واقعے کا ایک ملزم فیصل فتیانہ واردات کےبعد بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال 9 ستمبر کو لاہور-سیالکوٹ موٹروے پر گجرپورہ کے علاقے میں 2 مسلح افراد نے ایک خاتون کو اس وقت گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا جب وہ وہاں گاڑی بند ہونے پر اپنے بچوں کے ہمراہ مدد کی منتظر تھی۔

یہ واقعہ موٹر وے ریپ کے نام سے رپورٹ ہوا تھا، جس میں مرکزی ملزم عابد ملہی کو سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں