تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

فیصل آباد: طالبہ تشدد کیس میں ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

فیصل آباد: عدالت نے طالبہ تشدد کیس میں ملزم شیخ دانش کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبہ تشدد کیس کے مرکزی ملزم شیخ دانش کو علاقہ مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت سے ملزم کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم دانش کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

طالبہ تشدد کیس کے دیگر 4 ملزمان دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں، جبکہ مقدمے میں نامزد ملزمہ ماہم کو عدالت نے جوڈیشل کرتے ہوئے گزشتہ روز جیل بھجوا دیا تھا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل فیصل آباد میں طالبہ کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں دیکھا گیا کہ کاروباری شخصیت شیخ دانش علی اور متاثرہ طالبہ کی ہم جماعت ماہم کی جانب سے خدیجہ پر بہیمانہ تشدد کیا جارہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پر طالبہ پر بہیمانہ تشدد کیا اور بال بھی کاٹ دیے، جبکہ اسے جنسی طور پر بھی ہراساں کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -