فیصل آباد : سات سال کی بچی کو مبینہ زیادتی کےبعد قتل کردیا گیا، پولیس نے واقعے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل اباد میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں وحشی درندوں نے مبینہ زیادتی کے بعد سات سال کی بچی کو موت کےگھاٹ اتار دیا، نامعلوم کار سوار افراد بچی کی لاش پھینک کرفرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ فضہ والدین کی اکلوتی بچی تھی، بچی کا والد روزگار کے سلسلہ میں کویت میں مقیم ہے۔
گزشتہ روز سمن آباد کے علاقہ مطفر کالونی میں 2موٹر سائیکل سواروں نے سات سالہ بچی فضا نور کو دوکان سے چیز لینے جاتے ہوئے اغواء کرلیا تھا، گھر والوں کے تلاش کرنے پر رات گئے فضاء نور کی لاش رضا آباد کے علاقے سے ملی۔
پولیس نے بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا ہے اور اور موٹر سائیکل سواروں کی تلاش شروع کر دی
پولیس کا کہنا ہے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہے پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
بچی کے قتل کی تفتیش میں سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مددلی جارہی ہے ۔
پولیس کے مطابق خاندانی رنجش کی بنا پر بھی بچی کے قتل کا پہلو تفتیش میں شامل کیا گیا ہے۔
یادرہے رواں سال اپریل میں چیچہ وطنی کے نواحی علاقے محمد آباد کی رہائشی 8 سالہ نور فاطمہ کو اس کے گھر سے قریب سے اغوا کیا،سفاک ملزمان نے 8 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی بعد ازاں اسے جلا کر گھر کے نزدیک پھینک کر چلے گئے تھے۔