The news is by your side.

Advertisement

فیصل آباد : ڈکیتی کا ڈراپ سین، شوہر نے بیوی اور اس کے دوست کو قتل کر دیا

ملزم ذوالفقار نے دونوں کو فائر مار کر ڈکیتی کا رنگ بھرنے کی کوشش کی، تفتیش کے دور ان ملزم کے اہم انکشافات

فیصل آباد : پولیس نے ڈکیتی کی واردات کا اصل معمہ حل کر کے دہرے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم ذوالفقار نے اپنی بیوی سمیت 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ جھمرہ میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کا معاملہ کچھ اور ہی نکلا، پولیس نے شک پڑنے پر گھر کے سربراہ کو حراست میں لیا تو حقیقت کھل کر سامنے آ گئی۔

اٹھائیس سالہ عاصمہ اور اس کے دوست کو خاتون کے شوہر نے قتل کیا، ذوالفقار نے دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

پولیس کو واقعات کی کڑیاں کسی اور جگہ ملتی دکھائی دیں تو شوہر پر شک گزرا اور حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو حقیقت آشکار ہوگئی پولیس نے مقتولین لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں