فیصل آباد : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ کُھرڑیانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر دو افراد گولیوں کانشانہ بنادیاگیا۔
پولیس ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق گرفتار دو ڈاکوؤں کو لُوٹے گئے سامان کی برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ تاندلیانوالہ کے علاقے میں چُھپے ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا،۔
اپنےہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے دونوں ڈاکوہلاک ہوگئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت حسن اور عسکری کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی۔
اُدھر کُھرڑیانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر دو افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول رشید اور امانت فیکٹری سے واپس گھر جا رہے تھے کہ راستے میں مخالفین نے اُنہیں گولیوں کا نشانہ بناڈالا۔