جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

تیز رفتار کار بے قابو، فٹ پاتھ پر طالب علم جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد/راولپنڈی: فیصل آباد میں تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر کھڑے طالب علموں پر چڑھ گئی، ایک نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، دوسری جانب راولپنڈی میں والد کی میت وصول کرنے کے لیے اسپتال جانے والا نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق دو علیحدہ علیحدہ واقعات میں دو نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، دونوں واقعات کی فوٹیجز منظرعام پر آگئیں۔

تیز رفتار کار بے قابو، فٹ پاتھ پر طالب علم جاں بحق

ایک واقعہ فیصل آباد کے ایئرپورٹ روڈ پر پیش آیا جس میں کالج کے طالب علم سڑک پار کرنے کے لیے کھڑے تھے کہ تیز رفتار کے سبب ایک کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑی جس میں دو طلبا زخمی اور ایک 17 سالہ طالب علم حنظلہ جاں بحق ہوگیا۔

- Advertisement -

حادثے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں سارا واقعہ دیکھا جاسکتا ہے، جس کے بعد کمیونٹی کالج کے طلبا نے ٹائر جلا کر جھنگ روڈ کر بلاک کردیا۔

طلبا کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی انچارج نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے سے اپنی گاڑی دینے سے انکار کردیا تھا جس پر  کالج انتظامیہ نے سیکیورٹی انچارج ناصر اور گیٹ پر تعینات سیکیورٹی گارڈ کو معطل کردیا۔

 

والد کی میت کے لیے جانے والا جاں بحق

دوسرا واقعہ راولپنڈی میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان اپنے والد کی میت وصول کرنے جارہا تھا کہ خود حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگیا۔

منظرعام پر آنے والے فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دورویہ ٹریفک والے روڈ پر وین نے بس کو اوور ٹیک کرنے کے دوران سامنے سے آنے والے نوجوان کو ٹکر ماردی، نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں